Sunan Abi Dawood Hadith 2484 (سنن أبي داود)
[2484]صحیح
قتادۃ تابعہ أبو العلاء یزید بن عبد اللہ بن الشخیر عند أحمد (4/434) مشکوۃ المصابیح (3819)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ مُطَرِّفٍ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ،ظَاہِرِينَ عَلَی مَنْ نَاوَأَہُمْ،حَتَّی يُقَاتِلَ آخِرُہُمُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے قتال کرتا رہے گا اور وہ اپنے مقابل آنے والوں پر غالب رہیں گے حتیٰ کہ ان کا آخری گروہ مسیح دجال سے لڑائی کرے گا۔‘‘