Sunan Abi Dawood Hadith 2491 (سنن أبي داود)
[2491]صحیح
صحیح بخاری (2788، 2789) صحیح مسلم (1912)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّہُ سَمِعَہُ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا ذَہَبَ إِلَی قُبَاءَ يَدْخُلُ عَلَی أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ،وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،فَدَخَلَ عَلَيْہَا يَوْمًا فَأَطْعَمَتْہُ،وَجَلَسَتْ تَفْلِي رَأْسَہُ... وَسَاقَ ہَذَا الْحَدِيثَ. قَالَ أَبو دَاود: وَمَاتَتْ بِنْتُ مِلْحَانَ بِقُبْرُصَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قباء تشریف لے جاتے،تو ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے ہاں بھی جاتے اور وہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں۔آپ ایک دن ان کے ہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا اور پھر بیٹھ کر آپ کے سر سے جوئیں تلاش کرنے لگیں۔اور یہی مذکورہ حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں،بنت ملحان کی وفات قبرص میں ہوئی تھی۔