Sunan Abi Dawood Hadith 2494 (سنن أبي داود)
[2494]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (727)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَتِيقٍ،حَدَّثَنَا أَبُو مُسْہِرٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ يَعْنِي ابْنَ سَمَاعَةَ،حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاہِلِيِّ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ،قَال:َ ثَلَاثَةٌ كُلُّہُمْ ضَامِنٌ عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ: رَجُلٌ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللہِ حَتَّی يَتَوَفَّاہُ،فَيُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّہُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ،وَرَجُلٌ رَاحَ إِلَی الْمَسْجِدِ فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللہِ،حَتَّی يَتَوَفَّاہُ،فَيُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّہُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ،وَرَجُلٌ دَخَلَ بَيْتَہُ بِسَلَامٍ فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ،رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تین (قسم کے) آدمیوں کا اللہ عزوجل ضامن ہے۔جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلا تو اللہ اس کا ضامن ہے حتیٰ کہ (اگر) اس کی وفات ہو جائے تو اس کو جنت میں داخل کرے گا یا اجر و ثواب اور غنیمت کے ساتھ واپس لوٹائے گا،دوسرا وہ آدمی جو مسجد کی طرف گیا تو اللہ اس کا ضامن ہے حتیٰ کہ (اگر) اس کی وفات ہو جائے تو اس کو جنت میں داخل کرے گا یا اجر و ثواب اور غنیمت کے ساتھ لوٹائے گا،اور تیسرا وہ آدمی جو سلام (یا سلامتی) کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہوا تو اللہ عزوجل اس کا ضامن ہے۔“