Sunan Abi Dawood Hadith 2500 (سنن أبي داود)

[2500]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1621 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3823)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،حَدَّثَنِي أَبُو ہَانِئٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ،عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قَال:َ كُلُّ الْمَيِّتِ يُخْتَمُ عَلَی عَمَلِہِ إِلَّا الْمُرَابِطَ, فَإِنَّہُ يَنْمُو لَہُ عَمَلُہُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ،وَيُؤَمَّنُ مِنْ فَتَّانِ الْقَبْرِ.

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہر مرنے والے کا عمل (اس کے مرنے پر) ختم ہو جاتا ہے،مگر مورچہ بند کہ اس کا عمل قیامت تک کے لیے بڑھتا رہتا ہے اور وہ قبر کے عذاب سے (یا منکر و نکیر کے سوال جواب) سے امن میں رہتا ہے۔‘‘