Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 251 (سنن أبي داود)

[251]صحیح

صحیح مسلم (330)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ السَّرْحِ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَقَالَ زُہَيْرٌ أَنَّہَا –قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضُفُرَ رَأْسِي،أَفَأَنْقُضُہُ لِلْجَنَابَةِ؟ قَالَ: إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْفِنِي عَلَيْہِ ثَلَاثًا-وَقَالَ زُہَيْرٌ تُحْثِي عَلَيْہِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ-مِنْ مَاءٍ،ثُمَّ تُفِيضِي عَلَی سَائِرِ جَسَدِكِ،فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَہُرْتِ

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مسلمانوں کی ایک خاتون نے پوچھا،زہیر کی روایت ہے کہ،خود سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے سر کے بال سخت کر کے باندھتی ہوں،تو کیا غسل جنابت کے موقع پر انہیں کھولوں؟ آپ نے فرمایا ’’تیرے لیے یہی کافی ہے کہ تو اپنے سر پر دونوں ہاتھ بھر کر تین بار پانی ڈال لے۔زہیر کے الفاظ ہیں ((تحثی علیہ ثلاث حثیاث)) (اور معنی ایک ہی ہے) اور اس کے بعد باقی جسم پر پانی بہا لیا کر۔اس طرح تو پاک ہو جائے گی۔