Sunan Abi Dawood Hadith 2522 (سنن أبي داود)

[2522]حسن

ولہ شاھد عند الترمذي (1663) وابن ماجہ (2799 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ الذِّمَارِيُّ،حَدَّثَنِي عَمِّي نِمْرَانُ بْنُ عُتْبَةَ الذِّمَارِيُّ،قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ،فَقَالَتْ: أَبْشِرُوا, فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يُشَفَّعُ الشَّہِيدُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَہْلِ بَيْتِہِ. قَالَ أَبو دَاود: صَوَابُہُ رَبَاحُ بْنُ الْوَلِيدِ.

جناب نمران بن عتبہ ذماری بیان کرتے ہیں کہ ہم ام الدرداء (صغر) کے ہاں گئے اور ہم یتیم تھے تو انہوں نے کہا: تمہیں بشارت ہو! میں نے (اپنے شوہر) ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے سنا،وہ کہتے تھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’شہید کی سفارش اپنے گھرانے کے ستر افراد کے حق میں قبول کی جائے گی۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سند میں (ولید بن رباح الذماری صحیح نہیں بلکہ) رباح بن ولید صحیح ہے۔