Sunan Abi Dawood Hadith 2523 (سنن أبي داود)

[2523]إسنادہ حسن

أخرجہ ابن ھشام فی السیرۃ (1/364 بتحقیقي) مشکوۃ المصابیح (5947)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّہُ لَا يَزَالُ يُرَی عَلَی قَبْرِہِ نُورٌ .

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نجاشی رحمہ اللہ کی وفات ہوئی تو ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ اس کی قبر پر نور دکھائی دیتا ہے۔ابوسعید نے ہم سے کہا: احمد بن عبدالجبار نے ہمیں بیان کیا کہ ہم کو یزید بن بکیر نے ابن اسحاق سے اسی کی مانند روایت کیا۔