Sunan Abi Dawood Hadith 2528 (سنن أبي داود)
[2528]حسن
رواہ شعبۃ (مسند أحمد 6909 وسندہ صحیح) وحماد بن زید (سنن الکبریٰ للنسائي: 8377) وغیرھما عن عطاء بن السائب بہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: جِئْتُ أُبَايِعُكَ عَلَی الْہِجْرَةِ،وَتَرَكْتُ أَبَوَيَّ يَبْكِيَانِ،فَقَال:َ ارْجِعْ عَلَيْہِمَا, فَأَضْحِكْہُمَا كَمَا أَبْكَيْتَہُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں آپ کے پاس ہجرت پر بیعت کے لیے حاضر ہوا ہوں اور اپنے ماں باپ کو روتے ہوئے چھوڑ کر آیا ہوں۔۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ان کے پاس جا اور انہیں ہنسا (اور خوش کر) جیسے کہ تو نے انہیں رلایا ہے۔‘‘