Sunan Abi Dawood Hadith 2529 (سنن أبي داود)
[2529]صحیح
صحیح بخاری (3004) صحیح مسلم (2549)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ،عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! أُجَاہِدُ؟ قَالَ: أَلَكَ أَبَوَانِ؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَفِيہِمَا فَجَاہِدْ. قَالَ أَبو دَاود: أَبُو الْعَبَّاسِ ہَذَا الشَّاعِرُ اسْمُہُ السَّائِبُ بْنُ فَرُّوخَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تیرے ماں باپ ہیں؟‘‘ اس نے کہا ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو،تو انہی میں جہاد کر (ان کی خدمت کر،یہی تیرا جہاد ہے۔)‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند حدیث میں راوی ابوالعباس یہ شاعر ہے اور اس کا نام سائب بن فروخ ہے۔