Sunan Abi Dawood Hadith 2549 (سنن أبي داود)

[2549]إسنادہ صحیح

صحیح مسلم (342 مختصرًا)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا مَہْدِيٌّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ،قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ ذَاتَ يَوْمٍ،فَأَسَرَّ إِلَيَّ حَدِيثًا،لَا أُحَدِّثُ بِہِ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ،وَكَانَ أَحَبُّ مَا اسْتَتَرَ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِحَاجَتِہِ ہَدَفًا،أَوْ حَائِشَ نَخْلٍ،قَالَ: فَدَخَلَ حَائِطًا لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ،فَإِذَا جَمَلٌ،فَلَمَّا رَأَی النَّبِيَّ ﷺ حَنَّ وَذَرَفَتْ عَيْنَاہُ،فَأَتَاہُ النَّبِيُّ ﷺ فَمَسَحَ ذِفْرَاہُ فَسَكَتَ،فَقَالَ: مَنْ رَبُّ ہَذَا الْجَمَل؟ لِمَنْ ہَذَا الْجَمَلُ؟. فَجَاءَ فَتًی مِنَ الْأَنْصَارِ،فَقَالَ: لِي يَا رَسُولَ اللہِ! فَقَالَ: أَفَلَا تَتَّقِي اللہَ فِي ہَذِہِ الْبَہِيمَةِ الَّتِي مَلَّكَكَ اللہُ إِيَّاہَا! فَإِنَّہُ شَكَا إِلَيَّ أَنَّكَ تُجِيعُہُ وَتُدْئِبُہُ.

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے ساتھ سواری پر پیچھے بٹھا لیا اور خاموشی سے مجھے ایک بات بتائی جو میں کسی کو بھی نہیں بتاؤں گا،اور رسول اللہ ﷺ کو قضائے حاجت کے لیے چھپنے کی دو جگہیں بہت زیادہ پسند تھیں۔یا تو کوئی اونچی جگہ ہوتی،یا کوئی کھجوروں کا جھنڈ ہوتا۔آپ ایک بار ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے تو وہاں ایک اونٹ تھا،جب اس نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو رونی سی آواز نکالی اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے،نبی کریم ﷺ اس کے پاس آئے اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو وہ چپ ہو گیا۔پھر آپ ﷺ نے پوچھا ’’اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ یہ کس کا اونٹ ہے؟ تو ایک انصاری جوان آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تو اس جانور کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتا جس کا اس نے تجھ کو مالک بنایا ہے ‘ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تو اسے بھوکا رکھتا اور بہت تھکاتا ہے۔‘‘