Sunan Abi Dawood Hadith 2550 (سنن أبي داود)
[2550]صحیح
صحیح بخاری (2363) صحیح مسلم (2244)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَكْرٍ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ،فَاشْتَدَّ عَلَيْہِ الْعَطَشُ،فَوَجَدَ بِئْرًا،فَنَزَلَ فِيہَا فَشَرِبَ،ثُمَّ خَرَجَ،فَإِذَا كَلْبٌ يَلْہَثُ يَأْكُلُ الثَّرَی مِنَ الْعَطَشِ،فَقَالَ الرَّجُلُ: لَقَدْ بَلَغَ ہَذَا الْكَلْبَ مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي كَانَ بَلَغَنِي! فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَأَ خُفَّہُ فَأَمْسَكَہُ بِفِيہِ،حَتَّی رَقِيَ فَسَقَی الْكَلْبَ،فَشَكَرَ اللہُ لَہُ،فَغَفَرَ لَہُ. فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَہَائِمِ لَأَجْرًا؟ فَقَالَ: فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ایک آدمی کسی راستے میں جا رہا تھا کہ اسے بہت پیاس لگی ‘ اسے ایک کنواں ملا،وہ اس میں اترا،پانی پیا اور باہر نکلا تو اس نے ایک کتا دیکھا جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا اس آدمی نے سوچا کہ اس کتے کو بھی پیاس نے ستایا ہے جیسے کہ مجھے ستایا تھا۔پس وہ دوبارہ کنویں میں اترا،اپنے موزے کو پانی سے بھر کر اپنے منہ سے پکڑا اور اوپر چڑھ کر کتے کو پلایا،سو اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل قبول فرما لیا اور اسے بخش دیا۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے لیے جانوروں کی خدمت میں بھی ثواب ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہر گیلے جگر (جاندار) میں ثواب ہے۔‘‘