Sunan Abi Dawood Hadith 2568 (سنن أبي داود)

[2568] إسنادہ ضعیف

رجالہ ثقات لکن سعید بن أبي ھند: لم یلق أبا ہریرۃ،قالہ أبو حاتم الرازي (المراسیل ص 75)

فالسند منقطع

انوار الصحیفہ ص 94

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي يَحْيَی،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ،قَالَ: قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: قَالَ: رَسُولُ اللہِ ﷺ: تَكُونُ إِبِلٌ لِلشَّيَاطِينِ, وَبُيُوتٌ لِلشَّيَاطِينِ فَأَمَّا إِبِلُ الشَّيَاطِينِ فَقَدْ رَأَيْتُہَا،يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ بِجُنَيْبَاتٍ مَعَہُ قَدْ أَسْمَنَہَا فَلَا يَعْلُو بَعِيرًا مِنْہَا،وَيَمُرُّ بِأَخِيہِ قَدِ انْقَطَعَ بِہِ فَلَا يَحْمِلُہُ, وَأَمَّا بُيُوتُ الشَّيَاطِينِ فَلَمْ أَرَہَا. كَانَ سَعِيدٌ-يَقُولُ: لَا أُرَاہَا إِلَّا ہَذِہِ الْأَقْفَاصُ الَّتِي يَسْتُرُ النَّاسُ بِالدِّيبَاجِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’شیطانوں کے اونٹ ہوتے ہیں اور شیطانوں کے گھر بھی ‘ شیطانوں کے اونٹ میں نے دیکھے ہیں ‘ تم میں ایک اپنے ساتھ خوبصورت اونٹنیاں لے کر چلتا ہے انہیں خوب موٹا تازہ کیا ہوتا ہے خود کسی پر سوار نہیں ہوتا ‘ اپنے کسی بھائی کے پاس سے گزرتا ہے جو چلنے سے عاجز ہوا تھا،اسے بھی سوار نہیں کرتا اور شیطان کے گھر میں نے نہیں دیکھے ہیں۔‘‘ جناب سعید بن ابی ہند کہا کرتے تھے: میں سمجھتا ہوں کہ شیطان کے گھر یہ ہودے اور کجاوے ہیں جن کو لوگوں نے ریشمی کپڑوں سے ڈھانپا ہوتا ہے۔