Sunan Abi Dawood Hadith 2567 (سنن أبي داود)
[2567]حسن
صححہ ابن خزیمۃ (2544 وسندہ حسن) والحاکم (2/100 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3916)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ،حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِيَّاكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُہُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ, فَإِنَّ اللہَ إِنَّمَا سَخَّرَہَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيہِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ،وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْہَا فَاقْضُوا حَاجَتَكُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو منبر بنانے سے بچو ‘ بلاشبہ اللہ عزوجل نے ان کو تمہارے تابع کیا ہے تاکہ تمہیں ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچا دیں جہاں تم نفسوں کی مشقت کے بغیر پہنچ ہی نہیں سکتے تھے اور اس نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے تو اپنی ضرورتیں اس پر پوری کیا کرو۔‘‘