Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 257 (سنن أبي داود)

[257] إسنادہ ضعیف

رجل من بني سواءۃ: مجہول،(تقریب: 8518)

انوار الصحیفہ ص 22

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ،حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،عَنْ قَيْسِ بْنِ وَہْبٍ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوَاءَةَ بْنِ عَامِرٍ،عَنْ عَائِشَةَ-فِيمَا يَفِيضُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ مِنَ الْمَاءِ-،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْخُذُ كَفًّا مِنْ مَاءٍ يَصُبُّ عَلَيَّ الْمَاءَ،ثُمَّ يَأْخُذُ كَفًّا مِنْ مَاءٍ،ثُمَّ يَصُبُّہُ عَلَيْہِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جو پانی مرد و عورت کے درمیان بہتا ہے،اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ پانی کا ایک چلو لیتے،(اور) مجھ پر پانی ڈالتے (یا پانی،مذی یا منی پر ڈالتے) پھر دوسرا چلو لیتے اور اس کو اپنے اوپر ڈال لیتے (یا مزید اس کے اوپر بہا دیتے)۔