Sunan Abi Dawood Hadith 2586 (سنن أبي داود)
[2586]صحیح
صحیح مسلم (2614)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ،أَنَّہُ أَمَرَ رَجُلًا كَانَ يَتَصَدَّقُ بِالنَّبْلِ فِي الْمَسْجِدِ،أَنْ لَا يَمُرَّ بِہَا إِلَّا وَہُوَ آخِذٌ بِنُصُولِہَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو حکم دیا جو مسجد میں تیروں کو صدقہ تقسیم کرنے جا رہا تھا کہ وہ جب ان تیروں کو لے کر چلے تو پھلوں کی طرف سے پکڑے۔