Sunan Abi Dawood Hadith 2587 (سنن أبي داود)
[2587]صحیح
صحیح بخاری (7075) صحیح مسلم (2515)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ بُرَيْدٍ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي مُوسَی،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا-أَوْ فِي سُوقِنَا-وَمَعَہُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِكْ عَلَی نِصَالِہَا-أَوْ قَالَ:-فَلْيَقْبِضْ كَفَّہُ-أَوْ قَالَ: فَلْيَقْبِضْ بِكَفِّہِ-أَنْ تُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا بازار میں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو چاہیئے کہ انہیں ان کے پھلوں کی طرف سے پکڑ کر رکھے۔‘‘ یا فرمایا ’’انہیں اپنی مٹھی سے پکڑے رہے‘‘ یا فرمایا ’’انہیں اپنی مٹھی سے پکڑے رہے کہ کہیں کسی مسلمان کو نہ لگ جائیں۔‘‘