Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 259 (سنن أبي داود)

[259]صحیح

صحیح مسلم (300)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُدَ،عَنْ مِسْعَرٍ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ, فَأُعْطِيہِ النَّبِيَّ ﷺ فَيَضَعُ فَمَہُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي فِيہِ وَضَعْتُہُ،وَأَشْرَبُ الشَّرَابَ فَأُنَاوِلُہُ،فَيَضَعُ فَمَہُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي كُنْتُ أَشْرَبُ مِنْہُ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں (کھانا کھاتے ہوئے) ہڈی پر سے گوشت نوچتی،اور میں حیض سے ہوتی،پھر اسے رسول اللہ ﷺ کو دیتی،آپ (اسے قبول فرما لیتے اور) اسی جگہ اپنا منہ رکھتے،جہاں سے میں نے کھایا ہوتا،اور میں پانی پیتی پھر آپ کو دیتی،تو آپ اپنے لب وہیں لگاتے،جہاں سے میں نے پیا ہوتا۔