Sunan Abi Dawood Hadith 2600 (سنن أبي داود)

[2600]صحیح

ولہ شواھد عند الترمذي (3443 وسندہ حسن) وابن حبان (الإحسان: 2682 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2435)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُدَ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَرِيرٍ،عَنْ قَزَعَةَ،قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ: ہَلُمَّ أُوَدِّعْكَ كَمَا وَدَّعَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَسْتَوْدِعُ اللہَ دِينَكَ،وَأَمَانَتَكَ،وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ.

سیدنا قزعہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے کہا: ادھر آؤ! میں تمہیں الوداع کہوں،جیسے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے الوداع کہا تھا: ((أستودع اللہ دینک وأمانتک وخواتیم عملک)) ’’میں تیرے دین،تیری امانت اور تیرے عمل کے اختتام کو اﷲ تعالیٰ کے حوالے کرتا ہوں۔‘‘