Sunan Abi Dawood Hadith 2611 (سنن أبي داود)

[2611] إسنادہ ضعیف

ترمذی (1555)

الزہري عنعن

انوار الصحیفہ ص 95

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَبُو خَيْثَمَةَ،حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: خَيْرُ الصَّحَابَةِ أَرْبَعَةٌ،وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُ مِائَةٍ،وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ،وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ. قَالَ أَبو دَاود: وَالصَّحِيحُ أَنَّہُ مُرْسَلٌ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بہترین رفقاء وہ ہیں جو چار کی تعداد میں ہوں اور بہترین دستہ وہ ہے جس میں چار سو شہسوار ہوں اور بہترین لشکر وہ ہے جو چار ہزار کی تعداد میں ہو اور بارہ ہزار قلت کی بنا پر ہرگز مغلوب نہیں ہو سکتے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں صحیح یہ ہے کہ یہ روایت مرسل ہے۔