Sunan Abi Dawood Hadith 2613 (سنن أبي داود)
[2613]صحیح
انظر الحدیث السابق (2613)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاكِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی،أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: اغْزُوا بِاسْمِ اللہِ،وَفِي سَبِيلِ اللہِ،وَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللہِ،اغْزُوا وَلَا تَغْدِرُوا،وَلَا تَغُلُّوا،وَلَا تُمَثِّلُوا،وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا.
سیدنا سیلمان بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ کے نام سے اور اﷲ کی راہ میں غزوہ کرو اور اﷲ کا انکار کرنے والوں سے قتال کرو۔غزوہ کرو غدر نہ کرو ‘ (غنیمت میں) خیانت نہ کرو ‘ مقتولین کے اعضا نہ کاٹو اور نہ کسی بچے کو قتل کرو۔‘‘