Sunan Abi Dawood Hadith 2646 (سنن أبي داود)
[2646]صحیح
صحیح بخاری (4653)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: نَزَلَتْإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ[الأنفال: 65]،فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ حِينَ فَرَضَ اللہُ عَلَيْہِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ،ثُمَّ إِنَّہُ جَاءَ تَخْفِيفٌ،فَقَالَ:الْآنَ خَفَّفَ اللہُ عَنْكُمْ...[الأنفال: 66]،قَرَأَ أَبُو تَوْبَةَ إِلَی قَوْلِہِ:يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ[الأنفال: 66]،قَالَ: فَلَمَّا خَفَّفَ اللہُ تَعَالَی عَنْہُمْ مِنَ الْعِدَّةِ،نَقَصَ مِنَ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ عَنْہُمْ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ((إن یکن منکم عشرون صابرون یغلبوا مائتین)) ’’اگر تم میں بیس ہوئے صبر کرنے والے تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے۔‘‘ تو مسلمانوں کو یہ امر بڑا بھاری محسوس ہوا کہ اللہ نے فرض کر دیا ہے کہ ایک آدمی دس کے مقابلے سے نہ بھاگے۔پھر (یہ) تخفیف نازل ہوئی ((الآن خفف اللہ عنکم)) ’’اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور اس نے جان لیا ہے کہ تم میں کمزوری ہے،سو اگر تم میں سو افراد ہوئے صابر و ثابت قدم تو وہ دو سو پر غالب ہوں گے۔‘‘ ابوتوبہ ربیع (راوی حدیث) نے یہ آیت کریمہ ((یغلبوا مائتین)) تک پڑھی۔کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے گنتی میں تخفیف فرما دی تو اس اعتبار سے صبر میں بھی کمی کر دی۔