Sunan Abi Dawood Hadith 2648 (سنن أبي داود)

[2648]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہِشَامٍ الْمِصْرِيُّ،حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ،حَدَّثَنَا دَاوُدُ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: نَزَلَتْ فِي يَوْمِ بَدْرٍ: وَمَنْ يُوَلِّہِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ[الأنفال: 16].

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن یہ آیت نازل ہوئی تھی ((ومن یولہم یومئذ دبرہ)) ’’جس نے اس دن،ان (کفار) سے پیٹھ پھیری سوائے اس حال کے کہ پینترا بدلتا ہو لڑائی میں،یا کسی جماعت کی پناہ لیتا ہو۔‘‘ (تو وہ مستثنیٰ ہے،ورنہ وہ اللہ کے غضب کے ساتھ لوٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور یہ بہت برا ٹھکانا ہے)۔((بسم اللہ الرحمن الرحیم)) ہمیں خبر دی الامام الحافظ ابوبکر احمد بن علی بن ثابت خطیب بغدادی نے،کہا: الامام القاضی ابوعمرو قاسم بن جعفر بن عبدالواحد ہاشمی نے کہا: ہمیں خبر دی ابوعلی محمد بن احمد بن عمرو لؤلؤی نے،انہوں نے کہا: ہمیں بیان کیا ابوداؤد سلیمان بن اشعث سجستانی رحمہ اللہ نے ماہ محرم سن دو سو پچھتر ہجری میں،فرمایا۔