Sunan Abi Dawood Hadith 2653 (سنن أبي داود)
[2653]صحیح
صحیح بخاری (3051)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ،عَنِ ابْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: أَتَی النَّبِيَّ ﷺ عَيْنٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَہُوَ فِي سَفَرٍ،فَجَلَسَ عِنْدَ أَصْحَابِہِ،ثُمَّ انْسَلَّ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: اطْلُبُوہُ فَاقْتُلُوہُ. قَالَ: فَسَبَقْتُہُمْ إِلَيْہِ،فَقَتَلْتُہُ،وَأَخَذْتُ سَلَبَہُ،فَنَفَّلَنِي إِيَّاہُ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہایک سفر میں مشرکین کا کوئی جاسوس نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور صحابہ کے ساتھ بیٹھا رہا،پھر خاموشی سے کھسک گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اسے ڈھونڈو اور قتل کر ڈالو۔‘‘ سیدنا سلمہ نے کہا: میں نے دوسروں سے پہلے اس لو جا لیا اور قتل کر دیا اور اس کا سامان لے آیا۔پس آپ ﷺ نے وہ سامان مجھے ہی بطور نفل (انعام) عنایت فرما دیا۔