Sunan Abi Dawood Hadith 2655 (سنن أبي داود)

[2655]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1613 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3933)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،أَخْبَرَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِيِّ،عَنْ مَعْقِلِ ابْنِ يَسَارٍ أَنَّ النُّعْمَانَ يَعْنِي ابْنَ مُقَرِّنٍ،قَالَ: شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،إِذَا لَمْ يُقَاتِلْ مِنْ أَوَّلِ النَّہَارِ،أَخَّرَ الْقِتَالَ،حَتَّی تَزُولَ الشَّمْسُ،وَتَہُبَّ الرِّيَاحُ, وَيَنْزِلَ النَّصْرُ.

سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہاں حاضر رہا ہوں،آپ ﷺ اگر دن کے ابتدائی حصے میں قتال نہ کرتے تو اس میں اتنی تاخیر فرماتے کہ سورج ڈھل جاتا،ہوائیں چلنے لگتیں اور نصرت نازل ہوتی۔