Sunan Abi Dawood Hadith 2728 (سنن أبي داود)
[2728]صحیح
انظر الحدیث السابق (2727)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ يَعْنِي الْوَہْبِيَّ،حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ وَالزُّہْرِيِّ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ ہُرْمُزَ،قَالَ: كَتَبَ نَجْدَةُ الْحَرُورِيُّ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُہُ عَنِ النِّسَاءِ: ہَلْ كُنَّ يَشْہَدْنَ الْحَرْبَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ وَہَلْ كَانَ يَضْرِبُ لَہُنَّ بِسَہْمٍ؟ قَالَ: فَأَنَا كَتَبْتُ كِتَابَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَی نَجْدَةَ: قَدْ كُنَّ يَحْضُرْنَ الْحَرْبَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَأَمَّا أَنْ يُضْرَبَ لَہُنَّ بِسَہْمٍ فَلَا،وَقَدْ كَانَ يُرْضَخُ لَہُنَّ
یزید بن ہرمز نے بیان کیا کہ نجدہ حروری نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا اور پوچھا کہ کیا عورتیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد میں جایا کرتیں تھیں؟ اور کیا آپ ﷺ انہیں غنیمت میں سے کوئی حصہ عنایت فرماتے تھے؟ یزید بن ہرمز کہتے ہیں۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا جواب نجدہ کی طرف میں نے تحریر کیا تھا کہ عورتیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگ میں شریک ہوتیں تھیں اور یہ کہ انہیں غنیمت میں کوئی حصہ دیا جائے۔یہ نہیں ہوتا تھا،تاہم انہیں عطیہ و انعام ضرور دیا جاتا تھا۔