Sunan Abi Dawood Hadith 2732 (سنن أبي داود)

[2732]صحیح

صحیح مسلم (1817)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَيَحْيَی بْنُ مَعِينٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ مَالِكٍ عَنِ الْفُضَيْلِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نِيَارٍ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ, قَالَ يَحْيَی إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لَحِقَ بِالنَّبِيِّ ﷺ لِيُقَاتِلَ مَعَہُ،فَقَالَ: ارْجِعْ, ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ إِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مشرکین میں سے ایک آدمی نبی کریم ﷺ سے ملا،تاکہ آپ ﷺ کے ساتھ مل کر (مشرکین سے) قتال کرے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’واپس چلے جاؤ۔‘‘ (یہ الفاظ یحییٰ بن معین کے ہیں۔اس کے بعد مسدد اور یحییٰ دونوں باتفاق کہتے ہیں کہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہم مشرکین سے مدد نہیں لیتے۔‘‘