Sunan Abi Dawood Hadith 2747 (سنن أبي داود)

[2747]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5929)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،حَدَّثَنَا حُيَيٌّ،عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ-يَوْمَ بَدْرٍ-فِي ثَلَاثِ مِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: اللہُمَّ إِنَّہُمْ حُفَاةٌ, فَاحْمِلْہُمُ،اللہُمَّ إِنَّہُمْ عُرَاةٌ, فَاكْسُہُمُ،اللہُمَّ إِنَّہُمْ جِيَاعٌ, فَأَشْبِعْہُمْ. فَفَتَحَ اللہُ لَہُ يَوْمَ بَدْرٍ،فَانْقَلَبُوا حِينَ انْقَلَبُوا, وَمَا مِنْہُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ رَجَعَ بِجَمَلٍ أَوْ جَمَلَيْنِ،وَاكْتَسَوْا وَشَبِعُوا

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بدر کے روز تین سو پندرہ اشخاص کو لے کر روانہ ہوئے۔آپ ﷺ نے دعا فرمائی ’’اے اللہ! یہ لوگ پیدل ہیں،انہیں سواریاں دے،اے اللہ! یہ لوگ بے لباس ہیں،انہیں لباس عنایت فرما،اے اللہ! بھوکے ہیں انہیں سیر فرما۔‘‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو بدر میں فتح عنایت فرمائی۔پس جب یہ لوگ واپس ہوئے تو ان میں سے ہر ایک کے پاس ایک ایک یا دو دو اونٹ تھے،انہیں کپڑے بھی ملے اور طعام سے بھی سیر ہوئے۔