Sunan Abi Dawood Hadith 2746 (سنن أبي داود)

[2746]صحیح

صحیح بخاری (3135) صحیح مسلم (1750)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ جَدِّي ح حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ،قَالَ: حَدَّثَنِي حُجَيْنٌ،قَالَ:،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ كَانَ يُنَفِّلُ بَعْضَ مَنْ يَبْعَثُ مِنَ السَّرَايَا لِأَنْفُسِہِمْ خَاصَّةَ النَّفَلِ،سِوَی قَسْمِ عَامَّةِ الْجَيْشِ،وَالْخُمُسُ فِي ذَلِكَ وَاجِبٌ كُلُّہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (بڑے لشکر میں سے) جب چھوٹے دستوں کو بھیجتے تو ان لوگوں کو عام لشکر میں تقسیم ہونے والی غنیمت کے علاوہ خاص نفل (اضافی انعام) بھی دیا کرتے تھے۔اور خمس مجموعی غنیمت میں سے نکالنا واجب ہے۔