Sunan Abi Dawood Hadith 2755 (سنن أبي داود)

[2755]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (4026)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ،قَالَ:،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْعَلَاءِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ الْأَسْوَدَ،قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ،قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ،فَلَمَّا سَلَّمَ،أَخَذَ وَبَرَةً مِنْ جَنْبِ الْبَعِيرِ،ثُمَّ قَالَ: وَلَا يَحِلُّ لِي مِنْ غَنَائِمِكُمْ مِثْلُ ہَذَا إِلَّا الْخُمُسُ،وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ فِيكُمْ

سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی ‘ غنیمت کا ایک اونٹ (بطور سترہ) آگے تھا ‘ جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو آپ ﷺ نے اس اونٹ کے پہلو سے کچھ بال لیے پھر فرمایا ’’اور تمہاری غنیمتوں میں سے میرے لیے اس قدر بھی حلال نہیں سوائے پانچویں حصے کے ‘ اور وہ پانچواں حصہ بھی پھر تم ہی میں واپس ہو جاتا ہے۔‘‘