Sunan Abi Dawood Hadith 2766 (سنن أبي داود)
[2766]حسن
انظر الحدیث السابق (2765) مشکوۃ المصابیح (4046)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ،قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ،وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ, أَنَّہُمُ اصْطَلَحُوا عَلَی وَضْعِ الْحَرْبِ عَشْرَ سِنِينَ،يَأْمَنُ فِيہِنَّ النَّاسُ،وَعَلَی أَنَّ بَيْنَنَا عَيْبَةً مَكْفُوفَةً،وَأَنَّہُ لَا إِسْلَالَ وَلَا إِغْلَالَ .
سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے منقول ہے کہ قریش نے اس بات پر صلح کی کہ دس سال تک کوئی جنگ نہیں ہو گی لوگ اس مدت میں ہر طرح امن سے رہیں گے ‘ (اس معاہدے کے متعلق) ہم دونوں فریقوں کے دل صاف رہیں گے ‘ چوری چھپے یا خیانت سے اس کی مخالفت نہ ہو گی۔