Sunan Abi Dawood Hadith 2767 (سنن أبي داود)

[2767]إسنادہ صحیح

أخرجہ ابن ماجہ (4089 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ،قَالَ: مَالَ مَكْحُولٌ وَابْنُ أَبِي زَكَرِيَّاءَ إِلَی خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ،وَمِلْتُ مَعَہُمَا،فَحَدَّثَنَا عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ،قَالَ: قَالَ جُبَيْرٌ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَی ذِي مِخْبَرٍ-رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ-،فَأَتَيْنَاہُ،فَسَأَلَہُ جُبَيْرٌ عَنِ الْہُدْنَةِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: سَتُصَالِحُونَ الرُّومَ صُلْحًا آمِنًا،وَتَغْزُونَ أَنْتُمْ وَہُمْ عَدُوًّا مِنْ وَرَائِكُمْ.

خالد بن معدان نے بیان کیا کہ جبیر بن نفیر نے کہا کہ آئیے ہم جناب ذی مخبر رضی اللہ عنہ کے پاس چلتے ہیں وہ نبی کریم ﷺ کے صحابی تھے۔تو ہم ان کے پاس گئے جبیر نے ان سے صلح کے متعلق پوچھا ‘ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے تھے ’’تم لوگ رومیوں سے ایک پر امن صلح کرو گے اور پھر تم اور وہ اپنے پیچھے (کسی) ایک دشمن سے قتال کرو گے۔‘‘