Sunan Abi Dawood Hadith 2770 (سنن أبي داود)

[2770]صحیح

صحیح بخاری (1797) صحیح مسلم (1344)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ،أَوْ حَجٍّ،أَوْ عُمْرَةٍ, يُكَبِّرُ عَلَی كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الْأَرْضِ ثَلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ،وَيَقُولُ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ،لَہُ الْمُلْكُ،وَلَہُ الْحَمْدُ،وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،آيِبُونَ،تَائِبُونَ،عَابِدُونَ،سَاجِدُونَ،لِرَبِّنَا حَامِدُونَ،صَدَقَ اللہُ وَعْدَہُ،وَنَصَرَ عَبْدَہُ،وَہَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی غزوے ‘ حج یا عمرے (کے سفر) سے واپس آتے ہوئے زمین کی کسی بھی بلندی پر چڑھتے تو تین بار ((اللہ اکبر)) کہتے اور یہ دعا پڑھتے ((لا إلہ إلا اللہ،وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر،آیبون تائبون عابدون ساجدون لربنا حامدون،صدق اللہ وعدہ،ونصر عبدہ،وہزم الأحزاب وحدہ))’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ‘ اسی کی حکومت ہے ‘ تمام طرح کی تعریفیں اسی کی ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ہم لوٹنے والے ہیں ‘ توبہ کرنے والے ہیں ‘ عبادت کرنے والے ہیں ‘ سجدہ کرنے والے ہیں اور اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں ‘ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ‘ اپنے بندے کی نصرت فرمائی اور تمام گروہوں کو اس اکیلے ہی نے پسپا کر دیا۔‘‘