Sunan Abi Dawood Hadith 280 (سنن أبي داود)
[280] إسنادہ ضعیف
نسائی (212)،ابن ماجہ (620)
المنذر بن المغیرۃ: مجھول الحال،وثقہ ابن حبان وحدہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْمُغِيرَةِ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ, حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ،فَشَكَتْ إِلَيْہِ الدَّمَ؟! فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ،فَانْظُرِي إِذَا أَتَی قَرْؤُكِ فَلَا تُصَلِّي،فَإِذَا مَرَّ قَرْؤُكِ فَتَطَہَّرِي،ثُمَّ صَلِّي مَا بَيْنَ الْقَرْءِ إِلَی الْقَرْءِ
جناب عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ اس نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا اور خون کی شکایت کی تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’یہ ایک رگ (کا خون) ہے،تم ذرا غور سے دیکھو جب تمہارا حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض گزر جائے تو طہارت حاصل کرو اور دوسرے حیض کے ایام آنے تک نماز پڑھتی رہو۔‘‘