Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 279 (سنن أبي داود)

[279]صحیح

صحیح مسلم (334)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ جَعْفَرٍ،عَنْ عِرَاكٍ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّہَا قَالَتْ: إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ ﷺ عَنِ الدَّمِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَرَأَيْتُ مِرْكَنَہَا مَلْآنَ دَمًا،فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ: امْكُثِي قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحْبِسُكِ حَيْضَتُكِ،ثُمَّ اغْتَسِلِي. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ قُتَيْبَةُ بَيْنَ أَضْعَافِ حَدِيثِ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ فِي آخِرِہَا وَرَوَاہُ عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ اللَّيْثِ فَقَالَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ.

جناب عروہ،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے خون کے متعلق پوچھا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے ان کی لگن دیکھی تھی کہ خون سے بھری ہوئی تھی۔رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا ’’اس عارضہ سے پہلے کی عادت کے مطابق نماز سے رکی رہو جیسے کہ باقاعدہ تمہیں حیض روکتا تھا،پھر غسل کر لو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا قتیبہ نے ایک حدیث میں بین السطور اس روایت کی سند میں جعفر کا نسب ’’جعفر بن ربیعہ‘‘ دوسری مرتبہ میں واضح کیا۔(یعنی انہیں جعفر کے ابن ربیعہ ہونے میں شک تھا) جبکہ علی بن عیاش اور یونس بن محمد نے لیث سے روایت کیا تو ان دونوں نے بصراحت (بغیر شک کے) ’’جعفر بن ربیعہ‘‘ کہا۔