Sunan Abi Dawood Hadith 2814 (سنن أبي داود)

[2814]صحیح

صحیح مسلم (1955)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ،عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،قَالَ: خَصْلَتَانِ سَمِعْتُہُمَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ،فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا-قَالَ: غَيْرُ مُسْلِمٍ: يَقُولُ: فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ-،وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ،وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَہُ،وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَہُ

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ دو باتیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہیں ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ احسان کو واجب کیا ہے ‘ سو جب تم قتل کرو تو اس میں بھی احسان کرو۔‘‘ مسلم بن ابراہیم کے سوا کسی دوسرے راوی کے الفاظ ہیں ((فأحسنوا القتلۃ)) ’’پس اچھائی کے ساتھ قتل کرو۔اور جب ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو۔چاہیئے کہ ذبح کرنے والا اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے جانور کو راحت پہنچائے۔