Sunan Abi Dawood Hadith 2813 (سنن أبي داود)

[2813]صحیح

أصلہ عند مسلم (1141) مشکوۃ المصابیح (2645)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ،عَنْ نُبَيْشَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّا كُنَّا نَہَيْنَاكُمْ عَنْ لُحُومِہَا أَنْ تَأْكُلُوہَا فَوْقَ ثَلَاثٍ, لِكَيْ تَسَعَكُمْ, فَقَدْ جَاءَ اللہُ بِالسَّعَةِ،فَكُلُوا،وَادَّخِرُوا،وَاتَّجِرُوا،أَلَا وَإِنَّ ہَذِہِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ،وَشُرْبٍ،وَذِكْرِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ

سیدنا نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہم نے تم لوگوں کو قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے اس لیے منع کیا تھا کہ تم سب کو گوشت پہنچ جائے اور (اب) اللہ تعالیٰ نے تمہیں وسعت دے دی ہے (اور غنی کر دیا ہے) پس کھاؤ ‘ ذخیرہ کرو اور اجر کماؤ ‘ خبردار! یہ دن کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں۔‘‘