Sunan Abi Dawood Hadith 282 (سنن أبي داود)
[282]صحیح
صحیح بخاری (306) صحیح مسلم (333)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ جَاءَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ،فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ،أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ،وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ،فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ،وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ،ثُمَّ صَلِّي
جناب عروہ،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے راوی ہیں،انھوں نے کہا کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئیں اور کہا میں ایسی عورت ہوں جسے استحاضہ ہوتا ہے اور پاک نہیں ہوتی ہوں،تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ایک رگ (کا خون ہوتا) ہے،حیض نہیں۔جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دیا کرو اور جب ختم ہو جائے تو اپنے سے خون کو دھوو اور نماز پڑھو۔‘‘