Sunan Abi Dawood Hadith 2822 (سنن أبي داود)

[2822]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (4318 وسندہ حسن) وابن ماجہ (3175 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ وَحَمَّادًا حَدَّثَاہُمْ الْمَعْنَی وَاحِدٌ،عَنْ عَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ-أَوْ صَفْوَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ-قَالَ: اصَّدْتُ أَرْنَبَيْنِ فَذَبَحْتُہُمَا بِمَرْوَةٍ،فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْہُمَا؟ فَأَمَرَنِي بِأَكْلِہِمَا.

محمد بن صفوان یا صفوان بن محمد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے دو خرگوش شکار کیے تو میں نے ان کو پتھر سے ذبح کیا۔پھر میں نے ان کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے مجھے ان کے کھانے کا حکم دیا۔