Sunan Abi Dawood Hadith 2824 (سنن أبي داود)

[2824]حسن

أخرجہ النسائي (4309 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4081)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ مُرَيِّ بْنِ قَطَرِيٍّ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَرَأَيْتَ إِنْ أَحَدُنَا أَصَابَ صَيْدًا،وَلَيْسَ مَعَہُ سِكِّينٌ, أَيَذْبَحُ بِالْمَرْوَةِ وَشِقَّةِ الْعَصَا؟ فَقَالَ: أَمْرِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ،وَاذْكُرِ اسْمَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! فرمائیے کہ ہم میں سے کوئی شکار کرتا ہے اور اس کے پاس چھری نہیں ہوتی تو کیا وہ اسے پتھر سے یا لکڑی کے تیز پھٹے سے ذبح کر لے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’خون بہاؤ ‘ جس سے بھی تم چاہو اور اللہ کا نام ذکر کرو۔‘‘