Sunan Abi Dawood Hadith 2827 (سنن أبي داود)

[2827] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3199)

مجالد ضعیف،قال الہیثمي: ’’و ضعفہ الجمھور‘‘ (مجمع الزوائد 416/9) وقال الحافظ ابن حجر: ’’لیس بالقوي وقد تغیر في آخرعمرہ‘‘ (تقریب: 6478)

و حدیث ابن حبان (الموارد: 1077،و سندہ حسن) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 102

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،عَنْ مُجَالِدٍ،عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنِ الْجَنِينِ؟ فَقَالَ: كُلُوہُ إِنْ شِئْتُمْ. وَقَالَ مُسَدَّدٌ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ! نَنْحَرُ النَّاقَةَ،وَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ،وَالشَّاةَ،فَنَجِدُ فِي بَطْنِہَا الْجَنِينَ! أَنُلْقِيہِ،أَمْ نَأْكُلُہُ؟ قَالَ: كُلُوہُ إِنْ شِئْتُمْ, فَإِنَّ ذَكَاتَہُ ذَكَاةُ أُمِّہِ

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پیٹ کے بچے کے متعلق سوال کیا،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر چاہو تو کھا لو۔‘‘ مسدد کے الفاظ میں یوں ہے کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کوئی اونٹنی،گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں تو اس کے پیٹ سے بچہ نکل آتا ہے،کیا ہم اسے کھا لیں یا پھینک دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر چاہو تو کھا لو۔بلاشبہ اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی اس کے لیے ذبح ہے۔