Sunan Abi Dawood Hadith 2829 (سنن أبي داود)

[2829]صحیح

رواہ البخاري (2057، 5507، 7398)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح،وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ ح،وحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ابْنُ حَيَّانَ وَمُحَاضِرٌ الْمَعْنَی،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،وَلَمْ يَذْكُرَا،عَنْ حَمَّادٍ وَمَالِكٍ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّہُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ قَوْمًا حَدِيثُو عَہْدٍ بِالْجَاہِلِيَّةِ, يَأْتُونَ بِلُحْمَانٍ, لَا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا أَمْ لَمْ يَذْكُرُوا،أَفَنَأْكُلُ مِنْہَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: سَمُّوا اللہَ،وَكُلُوا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگ،جو جاہلیت سے نئے نئے نکلے ہیں،ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں،ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے ان جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے ((بسم اللہ)) پڑھی یا نہیں،تو کیا ہم یہ کھا لیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم اللہ کا نام لو اور کھا لو۔‘‘