Sunan Abi Dawood Hadith 2830 (سنن أبي داود)
[2830]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (1478)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ح،وحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْمَعْنَی،حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ،قَالَ: قَالَ نُبَيْشَةُ،نَادَی رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ: إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً فِي الْجَاہِلِيَّةِ فِي رَجَبٍ،فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: اذْبَحُوا لِلَّہِ فِي أَيِّ شَہْرٍ كَانَ،وَبَرُّوا اللہَ عَزَّ وَجَلَّ،وَأَطْعِمُوا قَالَ إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاہِلِيَّةِ! فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ تَغْذُوہُ مَاشِيَتَكَ،حَتَّی إِذَا اسْتَحْمَلَ-قَالَ نَصْرٌ: اسْتَحْمَلَ لِلْحَجِيجِ-ذَبَحْتَہُ،فَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِہِ-قَالَ خَالِدٌ: أَحْسَبَہُ قَالَ: عَلَی ابْنِ السَّبِيلِ-, فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ.قَالَ خَالِدٌ: قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: كَمِ السَّائِمَةُ؟ قَالَ: مِائَةٌ.
سیدنا نبیثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو پکار کر کہا: ہم جاہلیت میں رجب کے مہینے میں قربانی کیا کرتے تھے۔(عتیرہ) تو آپ ہمیں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ کے لیے ذبح کرو جس مہینے میں بھی ہو،اللہ عزوجل کے لیے نیکی کرو اور کھلایا کرو۔‘‘ اس آدمی نے کہا کہ ہم جاہلیت میں ((فرع)) بھی کرتے تھے،تو آپ ہمیں کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا ’’تمام چرنے والے جانوروں میں ایک فرع ہے (ذبیحہ ہے) یہ نومولود بچہ جسے کہ تیرے دوسرے جانور غذا دیتے ہیں حتیٰ کہ جب وہ بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے۔‘‘ نصر بن علی نے کہا: ’’جب وہ حاجیوں کو اٹھانے کے قابل ہو جائے تو،تو اسے ذبح کر اور اس کا گوشت صدقہ کر۔‘‘ خالد حذاء کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ (استاذ ابوقلابہ نے) یوں کہا: ’’مسافروں پر صدقہ کر بلاشبہ یہ خیر کا عمل ہے۔‘‘ خالد حذاء کہتے ہیں: میں نے استاذ ابوقلابہ سے پوچھا کہ ((سائمۃ)) (چرنے والے) جانوروں کی تعداد کیا ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا: ایک سو۔