Sunan Abi Dawood Hadith 2845 (سنن أبي داود)
[2845] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1486،1489) نسائی (4285) ابن ماجہ (3205)
الحسن البصري عنعن
و للحدیث شواہد ضعیفۃ عند الطبراني (الکبیر 11/ 349) و أبي یعلی (2442) و ابن حبان (الموارد: 1083،الإحسان: 5629) وغیرہم
والحدیث الآتي (الأصل: 2846) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا فَاقْتُلُوا مِنْہَا الْأَسْوَدَ الْبَہِيمَ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی (اللہ کی مخلوق اور) امتوں میں سے ایک امت ہیں،تو میں ان کے قتل کرنے کا حکم دے دیتا،(بہرحال) ان میں سے جو کالا سیاہ ہو،اسے مار ڈالا کرو۔“