Sunan Abi Dawood Hadith 2846 (سنن أبي داود)
[2846]صحیح
صحیح مسلم (1572)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَمَرَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّی إِنْ كَانَتْ الْمَرْأَةُ تَقْدَمُ مِنْ الْبَادِيَةِ يَعْنِي بِالْكَلْبِ فَنَقْتُلُہُ ثُمَّ نَہَانَا عَنْ قَتْلِہَا وَقَالَ عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (ابتدائی ایام میں) کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا حتیٰ کہ اگر کوئی عورت دیہات سے آتی اور اس کے ساتھ کتا ہوتا تو ہم اسے بھی قتل کر ڈالتے تھے،اس کے بعد آپ ﷺ نے ہمیں اس سے منع کر دیا اور فرمایا ’’صرف کالے کتوں کو مارو۔“