Sunan Abi Dawood Hadith 2849 (سنن أبي داود)

[2849]صحیح

صحیح بخاری (5484) صحیح مسلم (1929)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ بِسَہْمِكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللہِ فَوَجَدْتَہُ مِنْ الْغَدِ وَلَمْ تَجِدْہُ فِي مَاءٍ وَلَا فِيہِ أَثَرٌ غَيْرُ سَہْمِكَ فَكُلْ وَإِذَا اخْتَلَطَ بِكِلَابِكَ كَلْبٌ مِنْ غَيْرِہَا فَلَا تَأْكُلْ لَا تَدْرِي لَعَلَّہُ قَتَلَہُ الَّذِي لَيْسَ مِنْہَا

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم نے اپنا تیر مارا ہو اور اللہ کا نام لیا ہو پھر اپنے شکار کو اگلے دن پاؤ لیکن پانی میں نہ پاؤ (ایسا نہ ہو کہ ڈوب کر مرا ہو) اور کسی اور کے تیر کا بھی اس میں نشان نہ ہو،تو اس شکار کو کھا لو۔اور جب تمہارے کتوں کے ساتھ کوئی اور کتا مل گیا ہو تو مت کھاؤ،نہ معلوم اس کو اس کتے نے مارا ہو جو تمہارے کتوں میں سے نہ تھا۔‘‘