Sunan Abi Dawood Hadith 2848 (سنن أبي داود)
[2848]صحیح
صحیح بخاری (5484) صحیح مسلم (1929)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ بَيَانٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ قُلْتُ إِنَّا نَصِيدُ بِہَذِہِ الْكِلَابِ فَقَالَ لِي إِذَا أَرْسَلْتَ كِلَابَكَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ وَإِنْ قَتَلَ إِلَّا أَنْ يَأْكُلَ الْكَلْبُ فَإِنْ أَكَلَ الْكَلْبُ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا أَمْسَكَہُ عَلَی نَفْسِہِ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا (اور) کہا: ہم ان کتوں کے ذریعے سے شکار کرتے ہیں۔تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑو اور ان پر ((بسم اللہ)) کہو تو جو وہ تمہارے لیے روک رکھیں اسے کھا لو،خواہ وہ اسے مار ہی ڈالیں،سوائے اس کے کہ کتا خود اس میں سے کچھ کھا لے،اگر وہ اس میں سے کھا لے تو تم مت کھاؤ۔مجھے اندیشہ ہے کہ اسے اس نے اپنے لیے پکڑا ہو گا۔“