Sunan Abi Dawood Hadith 2853 (سنن أبي داود)
[2853]صحیح
انظر الحدیث الآتي (2854)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ خُلَيْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّہُ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَحَدُنَا يَرْمِي الصَّيْدَ فَيَقْتَفِي أَثَرَہُ الْيَوْمَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ ثُمَّ يَجِدُہُ مَيِّتًا وَفِيہِ سَہْمُہُ أَيَأْكُلُ قَالَ نَعَمْ إِنْ شَاءَ أَوْ قَالَ يَأْكُلُ إِنْ شَاءَ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ایک آدمی شکار کو تیر مارتا ہے پھر وہ اس کے پیچھے دو تین دن پھرتا رہتا ہے ‘ حتیٰ کہ اسے پا لیتا ہے اور وہ مر چکا ہوتا ہے اور اس میں اس کا تیر بھی ہوتا ہے ‘ تو کیا اسے کھا لے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں ‘ اگر چاہے تو۔‘‘ یا آپ ﷺ نے فرمایا ’’کھا لے ‘ اگر چاہے تو۔‘‘