Sunan Abi Dawood Hadith 2854 (سنن أبي داود)
[2854]صحیح
صحیح بخاری (175) صحیح مسلم (1929)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّہِ فَكُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِہِ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّہُ وَقِيذٌ قُلْتُ أُرْسِلُ كَلْبِي قَالَ إِذَا سَمَّيْتَ فَكُلْ وَإِلَّا فَلَا تَأْكُلْ وَإِنْ أَكَلَ مِنْہُ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَكَ لِنَفْسِہِ فَقَالَ أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ عَلَيْہِ كَلْبًا آخَرَ فَقَالَ لَا تَأْكُلْ لِأَنَّكَ إِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی كَلْبِكَ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے بھالے سے شکار کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر وہ دھار کی طرف سے لگا ہو تو کھا لو اور اگر موٹائی کی طرف سے لگا ہو تو مت کھاؤ ‘ بلاشبہ وہ چوٹ زدہ ہو گا۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھا لو ورنہ مت کھاؤ ‘ اور اگر کتے نے اس میں سے کچھ کھایا ہو تو بھی مت کھاؤ ‘ وہ اس نے اپنے لیے پکڑا ہے۔‘‘ عرض کیا کہ میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں اور پھر شکار پر ایک اور کتا بھی دیکھتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’مت کھاؤ ‘ کیونکہ تم نے تو اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا ہے۔‘‘