Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 286 (سنن أبي داود)

[286] إسنادہ ضعیف

نسائی (216) ویأتي (304)

الزھري عنعن

انوار الصحیفہ ص 24

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو،قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ،أَنَّہَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ،فَقَالَ لَہَا النَّبِيُّ ﷺ: إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضَةِ, فَإِنَّہُ أَسْوَدُ يُعْرَفُ،فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ, فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ،فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ, فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي, فَإِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی: حَدَّثَنَا بِہِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ كِتَابِہِ ہَكَذَا ثُمَّ،حَدَّثَنَا بِہِ بَعْدُ حِفْظًا،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَذَكَرَ مَعْنَاہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَقَدْ رَوَی أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،فِي الْمُسْتَحَاضَةِ،قَالَ: إِذَا رَأَتِ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّي،وَإِذَا رَأَتِ الطُّہْرَ وَلَوْ سَاعَةً, فَلْتَغْتَسِلْ وَتُصَلِّي. وقَالَ مَكْحُولٌ: إِنَّ النِّسَاءَ لَا تَخْفَی عَلَيْہِنَّ الْحَيْضَةُ،إِنَّ دَمَہَا أَسْوَدُ غَلِيظٌ،فَإِذَا ذَہَبَ،ذَلِكَ وَصَارَتْ صُفْرَةً رَقِيقَةً،فَإِنَّہَا مُسْتَحَاضَةٌ،فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ،إِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ تَرَكَتِ الصَّلَاةَ،وَإِذَا أَدْبَرَتِ اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ.وَرَوَی سُمَيٌّ وَغَيْرُہُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِہَا. وَكَذَلِكَ رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَی يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ: الْحَائِضُ إِذَا مَدَّ بِہَا الدَّمُ, تُمْسِكُ بَعْدَ حَيْضَتِہَا يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ فَہِيَ مُسْتَحَاضَةٌ. و قَالَ التَّيْمِيُّ،عَنْ قَتَادَةَ: إِذَا زَادَ عَلَی أَيَّامِ حَيْضِہَا خَمْسَةُ أَيَّامٍ, فَلْتُصَلِّ. و قَالَ التَّيْمِيُّ: فَجَعَلْتُ أَنْقُصُ حَتَّی بَلَغَتْ يَوْمَيْنِ،فَقَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمَيْنِ فَہُوَ مِنْ حَيْضِہَا. و سُئِلَ ابْنُ سِيرِينَ عَنْہُ؟ فَقَالَ: النِّسَاءُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ.

جناب عروہ بن زبیر،فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے راوی ہیں کہا کہ انہیں (فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کو) استحاضہ آتا تھا،تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا ’’جب خون حیض کا ہو جو کہ سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے تو جب یہ آئے تو نماز سے رکی رہو اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو۔یہ ایک رگ ہوتی ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ محمد بن مثنیٰ نے کہا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں اپنی کتاب سے ایسے ہی بیان کیا (یعنی عروہ اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مابین کوئی واسطہ نہیں تھا) اور بعد میں جب اپنے حفظ سے روایت کیا تو اس سند میں عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا،کہا کہ فاطمہ کو استحاضہ آتا تھا۔پھر اوپر والی روایت کے ہم معنی بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ انس بن سیرین نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مستحاضہ کے بارے میں بیان کیا کہ جب وہ خوب گہرا سرخ خون دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور جب طہر محسوس کرے اگرچہ ایک گھڑی ہی ہو تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔مکحول نے کہا ہے کہ عورتوں کے لیے حیض کا معاملہ پوشیدہ نہیں ہوتا۔یہ خون سیاہ اور گاڑھا ہوتا ہے۔جب یہ ختم ہو جائے،گاڑھا نہ رہے اور زرد رنگ ہو جائے،تو یہ استحاضہ ہوتا ہے،تو چاہیئے کہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حماد بن زید نے بہ سند یحییٰ بن سعید،سعید بن مسیب سے مستحاضہ کے بارے میں روایت کیا ہے: جب اسے حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب ختم ہو جائے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔سمی اور کچھ دوسروں نے سعید بن مسیب سے روایت کیا ہے: (مستحاضہ) اپنے حیض کے ایام میں بیٹھی رہے۔ایسے ہی حماد بن سلمہ نے یحییٰ بن سعید کے واسطہ سے سعید بن مسیب سے روایت کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ یونس،حسن بصری سے بیان کرتے ہیں: حیض والی کا خون جب طول پکڑ جائے تو حیض کے بعد ایک دو دن تک دیکھے (اگر رک جائے تو بہتر) ورنہ یہ استحاضہ ہے۔تیمی نے قتادہ سے بیان کیا کہ جب اس کے ایام حیض پر پانچ دن زیادہ ہو جائیں تو نماز پڑھنا شروع کر دے۔تیمی کہتے ہیں کہ میں دنوں کو کم کرتے کرتے دو دن تک پہنچا تو کہا اگر (معروف ایام سے) دو دن زیادہ ہو جائیں تو یہ حیض ہی کے ہوں گے۔ابن سیرین سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو کہا کہ عورتوں کو اس کا بخوبی علم ہوتا ہے۔