Sunan Abi Dawood Hadith 285 (سنن أبي داود)
[285]صحیح
صحیح بخاری (327) صحیح مسلم (334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمِصْرِيَّانِ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ-خَتَنَةَ رَسُولِ اللہِﷺ،وَتَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ-اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ،فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ ہَذِہِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ،وَلَكِنْ ہَذَا عِرْقٌ, فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي۔قَالَ أَبُو دَاوُد: زَادَ الْأَوْزَاعِيُّ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتِ: اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ،وَہِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِينَ،فَأَمَرَہَا النَّبِيُّ ﷺ،قَالَ: إِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ،وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي۔قَالَ أَبُو دَاوُد: وَلَمْ يَذْكُرْ ہَذَا الْكَلَامَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ الزُّہْرِيِّ غَيْرُ الْأَوْزَاعِيِّ وَرَوَاہُ عَنِ الزُّہْرِيِّ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّيْثُ وَيُونُسُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَمَعْمَرٌ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ وَابْنُ إِسْحَاقَ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَلَمْ يَذْكُرُوا ہَذَا الْكَلَامَ.۔قَالَ أَبُو دَاوُد: وَإِنَّمَا ہَذَا لَفْظُ حَدِيثِ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَزَادَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِيہِ أَيْضًا أَمَرَہَا أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِہَا وَہُوَ وَہْمٌ مِنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ وَحَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ الزُّہْرِيِّ فِيہِ شَيْءٌ يَقْرُبُ مِنِ الَّذِي زَادَ الْأَوْزَاعِيُّ فِي حَدِيثِہِ.
جناب عروہ بن زبیر اور عمرہ،وہ دونوں ہی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو جو کہ رسول اللہ ﷺ کی سالی اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں،استحاضہ شروع ہو گیا اور سات سال تک رہا،انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ حیض نہیں بلکہ ایک رگ (کا خون) ہے،تو غسل کر اور نماز پڑھ۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا اوزاعی نے اس حدیث میں بہ سند ((عن الزہری عن عروۃ وعمرۃ عن عائشۃ)) یہ اضافہ کیا کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ شروع ہو گیا اور یہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھی،اسے سات سال تک یہ عارضہ رہا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے حکم دیا ’’جب حیض آ جائے تو نماز چھوڑ دو اور جب ختم ہو جائے تو غسل کرو اور نماز پڑھو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ جملہ عربی ((إذا أقبلت الحیضۃ فدعی الصلاۃ وإذا أدبرت فاغتسلی وصلی)) /عربی زہری کے شاگردوں میں سے اوزاعی کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا ہے۔اس روایت کو زہری سے عمرو بن حارث،لیث،یونس،ابن ابی ذئب،معمر،ابراہیم بن سعد،سلیمان بن کثیر،ابن اسحٰق اور سفیان بن عیینہ نے روایت کیا ہے،مگر یہ حضرات یہ جملہ ذکر نہیں کرتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا یہ لفظ صرف ہشام بن عروہ نے بواسطہ اپنے والد،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیے ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ ابن عیینہ نے یہ اضافہ بھی کیا ہے کہ آپ نے اسے حکم دیا ’’اپنے حیض کے ایام میں نماز چھوڑ دے۔‘‘ اور یہ ابن عیینہ کا وہم ہے۔اور محمد بن عمرو عن زہری کی روایت میں بھی کچھ (وہم) ہے (جو اس کے بعد آ رہی ہے) اور یہ اسی کے قریب قریب ہے جو اوزاعی نے اپنی حدیث میں اضافہ کیا ہے۔